Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

راولپنڈی میں انٹرنیٹ سروس پرووائیڈر بلاک، پی ٹی اے کے لاہور میں بھی دو چھاپے

عوام صرف پی ٹی اے کے لائسنس یافتہ آپریٹرز سے ٹیلی کام خدمات کے حصول کو ممکن بنائیں، پی ٹی اے حکام
شائع 18 مئ 2023 08:46pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایف آئی اے کے ساتھ مل کر غیر قانونی طور پر سروسز کی فراہمی پر متعدد چھاپے مارے۔

پی ٹی اے نے لاہور میں دو چھاپوں کے دوران غیر قانونی آئی ایس پیز کا سامان ضبط کر لیا جب کہ راولپنڈی میں انٹرنیٹ سروس پرووائیڈر کو بلاک کردیا۔

حکام پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں انٹرنیٹ سروس پرووائیڈر لائسنس کا دورانیہ ختم ہونے کے بعد بھی کام کر رہی تھی۔

پی ٹی اے کے مطابق یہ اقدامات ٹیکس چوری اور ریونیو کی غلط رپورٹنگ کی روک تھام کے سلسلے میں کیے گئے، لہٰذا عوام صرف پی ٹی اے کے لائسنس یافتہ آپریٹرز سے ٹیلی کام خدمات کے حصول کو ممکن بنائیں۔

rawalpindi

FIA

lahore

Internet Service

PTA

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div