Aaj News

جمعہ, مئ 10, 2024  
01 Dhul-Qadah 1445  

پورے ملک کو وی آئی پی بنانے کا عزم ، نئی فلم کا ٹریلر دیکھیں

فلم ' وی آئی پی' عید الضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی
اپ ڈیٹ 19 مئ 2023 11:55pm

عید الضحیٰ کے موقع پرنمائش کے لیے پیش کی جانے والی فلم وی آئی پی کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔

ٹریلر جاری کرنے کی تقریب کراچی کے مقامی سینما میں ہوئی جہاں بڑی تعداد میں فن کار شریک ہوئے، جن میں ہدایت کار اور اداکار جاوید شیخ، فلم ساز فضہ علی مرزا، ہدایت کار نبیل قریشی، ہدات کار ندیم بیگ اور دیگر شامل تھے۔

بڑی عید پر ریلیز ہونے والی تفریحی فلم ’وی آئی پی‘ میں انتہائی باصلاحیت نئے اداکاروں زیک اور نمرہ شاہد کو مرکزی کرداروں میں متعارف کروایا گیا ہے۔

ٹریلر لانچ کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے فلم کے ہدایتکار رانا کامران کا کہنا تھا کہ یہ فلم موجودہ حالات کی عکاسی کرے گی، فلم کبھی بھی آپ دیکھیں گے تو ایسا لگے گا کہ موجودہ وقت کی بات ہورہی ہے۔

آج ٹی وی سے گفتگو میں ہدایتکار ندیم بیگ کا کہنا تھا کہ فلم کا ٹریلر بہت متاثر کن ہے یقیناً فلم دیکھ کر مزاح آئے گا ۔

فلم ’وی آئی پی‘ کی دیگر کاسٹ میں سلیم معراج، احتشام الدین، سیف حسن، اختر حسنین، گل رعنا، عرفان موتی والا، اکبر اسلام، دانش نواز اور دیگر شامل ہیں۔

اداکار سلیم معراج کا کہنا تھا کہ فلم کا کانٹینٹ بہت مزے کا ہے دیکھنے والوں کو ایسا لگے گا کہ فلم آج کل ہی بنائی گئی ہے ۔

ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ فلم کی کہانی سیاسی منظر نامے کے گرد گھومتی ہے جس الیکشن ، میئر کا انتخاب ، جھوٹے سیاسی وعدے اور سیاسی رسہ کشی کی جھلک کے ساتھ ساتھ مزاح کا تڑکا بھی دیکھنے کو ملے گا ۔

اس فلم کو پاکستان کے نامور ڈی او پی رانا کامران نے ڈائیکریٹ کیا۔ رانا کامران کا وی آئی پی فلم بطور ہدایت کار ڈیبیو ہے۔

واضح رہے کہ رانا کامران نامعلوم افراد، ماہ میر، لوڈ ویڈنگ اور قائد اعظم زندہ باد جیسی بلاک بسٹر فلموں میں غیر معمولی سنیماٹوگرافی کر چکے ہیں۔

مزاح سے بھرپور یہ فلم عید الضحیٰ کے موقع پرسینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی ۔

VIP

Rana kamran

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div