Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

تیز رفتار ڈرائیور نے گرفتاری سے بچنے کیلئے الزام اپنے کتے پر لگادیا

ڈرائیورنے پولیس سے اصرار کیا کہ گاڑی کے اسٹیئرنگ پر وہ نہیں بلکہ اس کا کتا موجود تھا
شائع 21 مئ 2023 11:49pm
فوٹو — نیوزی لینڈ ہیرالڈ
فوٹو — نیوزی لینڈ ہیرالڈ

امریکی ریاست کولوراڈو میں ایک شخص نے تیز رفتار گاڑی چلانے کے جرم میں گرفتاری سے بچنے کے لیے الزام اپنے کتے پر لگا دیا۔

برطانوی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق پولیس افسر کا کہنا تھا کہ انہوں نے تیز رفتاری پر روکے گئے شخص کو کتے سے سیٹ بدلتے ہوئے دیکھا جس کے بعد اس شخص نے پولیس سے اصرار کیا کہ گاڑی کے اسٹیئرنگ پر وہ نہیں بلکہ اس کا کتا موجود تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزم میں مبینہ طور پر نشے کی ظاہری علامات دیکھی گئیں، اس متعلق سوال پوچھے جانے پر ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی مگر وہ زیادہ دور نہیں جاسکا اور 18 میٹر یعنی 60 فٹ کے فاصلے پر جاکر اسے حراست میں لیا گیا۔

ملزم کو کولوراڈو کے سپرنگ فیلڈ نامی چھوٹے قضبے سے گرفتار کیا گیا جس کی آبادی تقریباً 1300 افراد ہے۔

اسپتال میں جانچ پڑتال کے بعد، ڈرائیور کو نشے میں دھت ہوکر گاڑی چلانے سمیت دیگر الزامات کے شبہ میں گرفتار کیا گیا۔

United States

Colorado

Dogs

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div