Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

36 منتخب چیئرمینز نے بلدیاتی عہدوں کا حلف اٹھا لیا، پی ٹی آئی

میئر کے انتخابات سے قبل گرفتار پی ٹی آئی یوسی چیئرمینز سے حلف لینے کا مطالبہ
شائع 23 مئ 2023 08:55am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔  فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان تحریک انصاف کراچی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 36 منتخب چیئرمینز نے بلدیاتی عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔

بلدیاتی نمائندوں کی حلف برداری کےحوالے سے جاری بیان میں ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ مخالفین کے فارورڈ بلاک اور حلف نہ اٹھانے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، تحریک انصاف کے منتخب نمائندے مشکل وقت میں بھی پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تحریک انصاف کے مطابق پی ٹی آئی کے 5 یوسی چیئرمین گرفتاری کے باعث حلف نہیں اٹھا سکے، گرفتار رہنماؤں میں یوسی 2 جناح ٹاؤن سے سینئر رہنما فردوس شمیم نقوی، یوسی 10 نارتھ ناظم آباد سے ملک عمر دراز، کورنگی یوسی 5 سے امجد حسین شامل ہیں۔

یوسی 5 چنیسر ٹاؤن کے چیئرمین شاہد انصاری کو حلف سے قبل ہی گرفتار کرلیا گیا جبکہ یوسی مومن آباد سے محمد مصطفی بھی حلف نہ اٹھا سکے۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ گرفتار چیئرمینز کی حلف برداری کے لیے انہیں پیش نہیں کیا گیا، گرفتار یوسی چیئرمینز کے لیے ڈی آر او نے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے تھے۔

ترجمان پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ میئر کے انتخابات سے قبل پی ٹی آئی کے گرفتار یوسی چیئرمینز سے حلف لیا جائے۔

pti

karachi

mayor karachi

PTI Candidates

pti karachi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div