Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

آڈیو لیکس انکوائری کمیشن، معلومات کی فراہمی کیلئے پبلک نوٹس جاری

معلومات فراہم کرنے والے کیلئے شناخت ظاہر کرنا لازمی ہوگا، نوٹس
شائع 23 مئ 2023 07:30pm
آڈیو لیکس انکوائری کمیشن میں شامل جج صاحبان
آڈیو لیکس انکوائری کمیشن میں شامل جج صاحبان

آڈیو لیکس انکوائری کمیشن نے عوام سے معلومات کی فراہمی کیلئے پبلک نوٹس جاری کردیا۔

آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق زیر تفتیش آڈیو لیکس سے متعلق جو معلومات ہوں فراہم کی جائیں۔ معلومات فراہم کرنے والے کیلئے شناخت ظاہر کرنا لازمی ہوگا، نامعلوم ذرائع سے ملنے والی معلومات قبول نہیں کی جائیں گی۔

پبلک نوٹس میں سیکرٹری کمیشن کا فون نمبر، ای میل ایڈریس شامل ہے۔ بذریعہ ڈاک معلومات کی فراہمی کیلئے کمیشن کے سربراہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے چیمبرکا پتا شامل ہے۔

ٹی او آرز

یاد رہے کہ آڈیو لیکس کیلئے قائم انکوائری کمیشن نے پیر کو تحریری حکم نامہ بھی جاری کیا تھا جبکہ کابینہ سیکریٹری کے نوٹیفکیشن کے مطابق جوڈیشل کمیشن سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی سپریم کورٹ کے موجودہ جج اور ایک وکیل کے ساتھ آڈیو لیکس کی تحقیقات کرے گا، سابق وزیراعلیٰ اور وکیل کے درمیان مخصوص بینچز کے لیے مقرر کرنے کی تحقیقات بھی کرے گا۔

جوڈیشل کمیشن موجودہ چیف جسٹس، سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ اور چیف جسٹس ہائیکورٹ کے داماد سمیت آڈیو لیکس سے جڑے افراد سے بھی تحقیقات کرے گا۔

جوڈیشل کمیشن ذمے داروں کا قانون کے مطابق احتساب کرنے کا بھی فیصلہ کرے گا، یہ بھی دیکھے گا کہ کونسی ایجنسی ذمے داروں کا احتساب کرسکتی ہے۔

Supreme Court of Pakistan

Punjab KP Election Case

judges audio leaks

May 25 Martyrs day

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div