Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

حکومت کا بجٹ کی تمام تفصیلات آئی ایم ایف سے شیئر کرنے کا فیصلہ

آئی ایم ایف کے اعتراضات کی صورت میں بجٹ میں تبدیلی کی جاسکتی ہے، وزارت خزانہ
اپ ڈیٹ 29 مئ 2023 12:11pm

وزارت خزانہ نے وفاقی بجٹ پر آئی ایم ایف کو مکمل اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا۔

حکومت کی جانب سے بجٹ 2023 - 24 کی تیاریاں جاری ہیں، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی بجٹ پرآئی ایم ایف کومکمل اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

حکام وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کے لئے ان سے بجٹ کی تفصیلات شیئر کی جائیں گی، اور آئی ایم ایف کے اعتراضات کی صورت میں بجٹ میں تبدیلی کی جاسکتی ہے۔

وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو ہرطرح سے مطمئن کرنے کی کوشش کررہے ہیں، پاکستان پہلے ہی آئی ایم ایف سے جائزہ بجٹ سے قبل مکمل کرنے کی درخواست کرچکا ہے، آئی ایم ایف کی شرط پر ہی منی بجٹ کے ٹیکس پہلے برقراررکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

IMF

International Monetary Fund (IMF)

imf pakistan president representative

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div