Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے خلاف سماعت مقرر

تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔
اپ ڈیٹ 29 مئ 2023 06:22pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پارلیمنٹ سے منظوری اور صدرِ مملکت کے دستخط کے بعد قانون بن گیا ہے، لیکن اس قانون کے بنتے ہی اس کے خلاف سماعت بھی مقرر کردی گئی ہے۔

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے خلاف کیس کی سماعت یکم جون کو ہوگی۔

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کرے گا، جس کیلئے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے اس سے قبل 8 مئی کو کیس کی سماعت 3 ہفتے کیلئے ملتوی کی تھی۔

Supreme court practice and procedures bill

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div