Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

جیل میں کوئی زیادتی نہیں ہوئی: عالیہ حمزہ ، طیبہ راجہ سمیت 7 خواتین عدالت میں پیش

'کچھ کیا ہی نہیں تو جیل میں رکھنا ہمارے ساتھ زیادتی ہے'
اپ ڈیٹ 02 جون 2023 12:48pm
تصویر: پی ٹی آئی
تصویر: پی ٹی آئی

لاہور: پولیس نے 9 اور 10 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی میں ملوث 7 خواتین ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس پر حملے کے خلاف کیس کیس سماعت ہوئی, پولیس نے 7 خواتین ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔

تفتیشی افسر انسپکٹر محمد سرور نے خواتین ملزمان کو شناخت پریڈ مکمل ہونے پر عداکت میں پیش کیا گیا۔

عدالت میں پیش ہونے والی خواتین ملزمان میں رہنما پی ٹی آئی عالیہ حمزہ، صنم جاوید اور طیبہ راجہ بھی شامل ہیں۔

عدالت میں پیشی کے بعد پی ٹی آئی کی گرفتار خواتین رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہماری ساتھ جیل میں کوئی زیادتی نہیں ہوئی، جب ہم نے کچھ کیا ہی نہیں تو جیل میں رکھنا ہی ہمارے ساتھ زیادتی ہے۔

دوسری جانب پولیس نے سابق وزیر خزانہ کی بیٹی اور فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو لاہور ہائی کورٹ میں پیش کردیا، ملزمہ کو لاہور ہائی کورٹ کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت میں بھی پیش کیا جائے گا۔

ATC

Lahore High Court

pti women arrest

khadija shah

alia hamza

Politics June 2 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div