Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

کمسن بچے کے اغوا، قتل میں ملوث مرکزی مجرمان کو 2 مرتبہ سزائے موت کا حکم

مجرمان 5،5 لاکھ جرمانے کے طور پرمدعی کوادا کریں، حکم نامہ
اپ ڈیٹ 05 جون 2023 06:08pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے 5 سالہ بجے کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی مجرموں آفتاب ظفر، حمزہ جہانگیر اور محمد یاسر کو دو، دو مرتبہ سزائے موت دینے کا حکم دے دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بچے عمر راٹھور کا اغوا اور قتل ثابت ہونے پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ جج فیضان حیدر گیلانی نے 37 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

فیصلے کے مطابق مرکزی مجرمان آفتاب ظفر،حمزہ جہانگیر اور محمد یاسر کو 2 مرتبہ سزائے موت اور 5، 5 لاکھ روپے جرمانے کے طور پر مدعی کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

ملزم اسد ممتاز کو شک کی بنیاد کا الزام ثابت نہ ہونے پر کیس سے بری کیا گیا۔ تحریری حکم نامہ کے مطابق دوران ٹرائل 25 گواہان کے بیانات ریکارڈ کئیے گئے۔

اس کےعلاوہ 94 دستاویزی ثبوت پولیس کی طرف سے پیش کئیے گئے، مجرموں سے 41 برآمدگیاں بھی پولیس کی جانب سے عدالت میں پیش کی گئیں۔

اسلام آباد

kidnapped

Murder

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div