Aaj News

جمعہ, مارچ 01, 2024  
19 Shaban 1445  

لیونل میسی اگلا کلب کون سا جوائن کریں گے؟ نام سامنے آگیا

میسی کا فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین سے معاہدہ ختم
شائع 07 جون 2023 11:06pm

دُنیائے فٹ بال کے اسٹار کھلاڑی اور ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) سے معاہدہ ختم ہونے کے بعد امریکی فٹ بال کلب انٹر میامی کو جوائن کررہے ہیں۔

لیونل میسی کاشمار فٹبال کی دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے، ان کا معاہدہ حال ہی میں فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین سے ختم ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اطلاعات یہ تھیں کہ میسی پی ایس جی چھوڑنے کے بعد سعودی کلب الہلال کو جوائن کریں گے۔

مگر وہ سعودی کلب کی پُرکشش پیش کش کو قبول کرنے کے بجائے اب امریکی فٹ بال کلب انٹر میامی کو جوائن کررہے ہیں، جہاں دُنیا کی دو بڑی کمپنیاں بھی اُن کے اس معاہدے کا حصہ ہوں گی۔

میسی کے کیریئر کا یہ پہلا موقع ہوگا کہ وہ یورپ سے باہر کسی کلب سے کھیلیں گے تاہم انٹرمیامی کلب کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

اسٹار فٹبالر نے 2021 میں پی ایس جی کلب جوائن کیا تھا۔

FootBall

Argentina

Barcelona

Lionel Messi

messi transfer

inter miami

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div