Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

جہانگیر ترین کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جاسکتی ہے، عطا تارڑ

جہانگیر ترین کے ساتھ اچھا ورکنگ ریلیشن ہے، عطا تارڑ
شائع 08 جون 2023 11:44am

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی چھوڑ کر جانے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ پنجاب میں ہر سطح پر ہمارے پاس امیدوار موجود ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین کے ساتھ اچھا ورکنگ ریلیشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ (جہانگیر ترین کی پارٹی کے ساتھ) سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جاسکتی ہے، الائنس (اتحاد) کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔

معاون خصوصی کے مطابق ن لیگ سے صرف پانچ لوگ چھوڑ کر گئے ہیں، جہاں جہاں گنجائش ہوگی وہا ں لوگوں کو لیں گے، جہانگیر ترین سے ہمارا آئیڈیل ریلیشن ہے، ایک ساتھ چلیں گے۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ عبدالرزاق کا معاملہ نہ پیش آتا اگر گڈ ٹوسی یو نہ کہا ہوتا اور عمران جیل میں ہوتا۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ عمران نے توشہ خانہ، القادر ٹرسٹ، بی آر ٹی کی چوری کی، یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ریاست پر حملہ کیا، ان کا وجود ریاست سے بڑا ہے، یہ کب تک بہانے بنائیں گے۔

Jahangir Tareen Group

Atta Tarar

Alliance with PMLN

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div