Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

پاکستان اور ترکمانستان میں تاپی مشترکہ عملدرآمد منصوبے پر دستخط

تاپی گیس پائپ لائن منصوبے سے خطے کو قدرتی گیس کی فراہمی ممکن ہوگی، وزیراعظم
شائع 08 جون 2023 01:10pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان تاپی مشترکہ عملدرآمد منصوبے پر دستخط ہوگئے۔

وزیرپیٹرولیم مصدق ملک اور ترکمانستان کے وزیرمملکت نے تاپی مشترکہ عملدرآمد منصوبے پر دستخط کئے۔ تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف بھی شریک تھے۔

اس موقع پر خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترکمانستان اورپاکستان کی وزارت پیٹرولیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، تاپی خطے کی خوشحالی کیلئے اہم منصوبہ ہے، تاپی پائپ لائن کا اشک آباد سے آغاز ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ تاپی گیس پائپ لائن منصوبے سے خطے کو قدرتی گیس کی فراہمی ممکن ہوگی، عالمی صورتحال کے تناظر میں توانائی کی فراہمی ایک بڑا چیلنج ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ معاہدے سے پاکستان اور ترکمانستان کے تعلقات مزید خوشگوار ہوں گے ، مستقبل میں بھی دونوں ملک ایک دوسرے سے تعاون جاری رکھیں گے۔

PM Shehbaz Sharif

Ministry of Energy

TAPI

Pakistan Energy Crisis

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div