Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

بھارت: اورنگزیب عالمگیر کی تصویر استعمال کرنے پر 20 سالہ نوجوان گرفتار

نوجوان نے اورنگزیب عالمگیر کی تصویر واٹس ایپ اسٹیٹس پر لگائی تھی، بھارتی میڈیا
شائع 12 جون 2023 03:23pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

بھارتی شہر ممبئی میں مغل بادشاہ اونگزیب عالمگیر کی تصویر استعمال کرنے پر 20 سالہ محمد علی نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔

مودی سرکار ہندوستان کی اسلامی تاریخ ختم کرنے کے در پے ہیں جب کہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا مسلم دشمنی میں پیش پیش ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتار نوجوان کا نام عطاء الرحمان پٹیل ہے جس نے واٹس اسٹیٹس پر اورنگزیب عالمگیر کی 364 ویں تاش پوشی سے متعلق لکھا تھا۔

محمد علی نامی نوجوان کی جانب سے اورنگزیب عالمگیر کی تصویر استعمال کرنے اور ان کے حوالے سے واٹس ایپ پر اسٹیٹس لگانے پر پر انتہا پسند ہندو تنظیم نے نوجوان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

بھارتی پولیس بھی انتہا پسند تنظیم کے سامنے بے بس ہوگئی جب کہ اسے ڈرا دھمکا کر محمد علی کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا جس کے بعد 20 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا۔

پولیس نے 20 سالہ نوجوان کی گرفتاری سے ایک روز قبل ہی ایک 14 سالہ بچے کو بھی اسی الزام میں گرفتار کیا تھا۔

اِک ناتھ شندے کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد مسلم مخالف جذبات میں اضافہ ہوا ہے، ہندو حکومت نے اورنگ آباد اور عثمان آباد کا نام ہندو طرز پر تبدیل کر دیا تھا۔

india

Indian police

Aurangzeb Alamgir

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div