Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

مارچ کو روکنے کیلئے جی ٹی روڈ پر خندقیں کھود دی گئیں

انتظامیہ کا مذہبی جماعت کے مارچ کو روکنے کی تیاریاں مکمل کرنے کا دعویٰ
شائع 15 جون 2023 09:20am
فوٹو ــ اسکرین گریب
فوٹو ــ اسکرین گریب

پنجاب کے ضلع گجرات کے علاقے سرائے عالمگیر میں مذہبی جماعت کے مارچ کو روکنے کیلئے مین جی ٹی روڈ پر خندقیں کھودنا شروع کردی گئیں۔

مذہبی جماعت کے مارچ کو روکنے کے لئے انتظامیہ نے مین جی ٹی روڈ پر خندقیں کھودنا شروع کردیں۔ دریائے جہلم پل سمیت جی ٹی روڈ کو کنٹینرز لگا کر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

راستوں کی بندش کی وجہ سے ایمبولینس میں اسپتال جانے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے، جی ٹی روڈ کی بندش سے شہریوں کے ساتھ ٹرانسپورٹرز بھی پریشان ہیں۔

سرائے عالمگیر میں ٹرانسپورٹرز نے دریائے جہلم پل سمیت جی ٹی روڈ پر کنٹینرز لگانے کے معاملے پر اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

پل بند ہونے سے جی ٹی روڈ سے ائیرپورٹ ، جہلم، دینہ، سوہاوہ، چکوال، گوجر خان، راولپنڈی اور اسلام آباد جانے والے افراد کے لئے بذریعہ سڑک جانا ممکن نہیں رہا۔

Punjab police

TLP

GT Road

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div