Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

’9 مئی کی شرپسندی ایک منظم سازش تھی‘ صدر بائیڈن کو پاکستانی امریکن کانگریس کا خط

شرپسندی میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی جمہوری روایات اور اصولوں کے دائرے میں رہ کر کی گئی
اپ ڈیٹ 15 جون 2023 12:16pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستانی امریکن کانگریس نے صدر جو بائیڈ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ”9 مئی کی شرپسندی ایک منظم سازش تھی“ جو پاکستان کو اندرونی طور پر کمزور کرنے کی طویل منصوبہ بندی کا نتیجہ تھی۔

پاکستانی امریکن کانگریس نے پاکستان کے خلاف انسانی حقوق پر مبنی افواہوں کی تردید پر امریکی صدر جو بائیڈن کو خط لکھا ہے۔ جس میں کہا گیا کہ“پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی بنیاد ہمیشہ باہمی احترام، جمہوریت اور انسانی وقار کی پاسداری پہ رکھی گئی ہے“۔

پاکستانی امریکن کانگریس نے مزید لکھا کہ ”حال ہی میں ہمیں علم ہوا ہے کہ کچھ عناصر نے پاکستان پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام لگایا ہے جو کہ بالکل بے بنیاد اور ذاتی مفادات پر مرکوز گروہوں کی طرف سے غلط معلومات پر منحصر ہے“

امریکی صدر جو بائیدن کو 9 مئی کو ہونے والی شرپسندی کا واقعہ بیان کرتے ہوئے پاکستانی امریکن کانگرس نے لکھا کہ ”پاکستان میں 9 مئی کو واقع ہونے والے تکلیف دہ حادثہ کی یاد دلانا چاہیں گے جب سینکڑوں شر پسندوں نے ملک پر حملہ کیا“ اس حملے میں “ پاکستانی یکجہتی کی علامات کو تباہ اور قومی اداروں کو شدید نقصان پہنچایا گیا“۔

پاکستانی امریکن کانگریس نے صدر بائیڈن پر یہ بھی واضح کیا کہ ”9 مئی کی شرپسندی ایک منظم سازش تھی“۔ خط میں یہ بھی لکھا کہ “ 9 مئی کا سانحہ کوئی اتفاقی عمل نہیں تھا بلکہ پاکستان کو اندرونی طور پر کمزور کرنے کی طویل منصوبہ بندی کا نتیجہ تھا“۔

خط میں پاکستانی امریکن کانگرس نے امریکی صدر کو 9 مئی کو ہونے والے شر پسند واقعات کی تفصیل میں بیان کیا کہ “ 9 مئی 2023 کو پاکستانی عوام اور پاک فوج کے درمیان منظم شر انگیزیوں کے ذریعے انتشار اور فاصلہ بڑھانے کا منصوبہ تھا “۔

خط میں مزید لکھا کہ “ شرپسندی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی جمہوری روایات اور اصولوں کے دائرے میں رہ کر کی گئی“۔ خط میں 6 جنوری 2021 میں ہونے والے واشنگٹن ڈی سی پر ہونے والے حملے کا حوالہ دیا گیا کہ کیسے ان حملہ آوروں اور شر پسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا گیا اور انہیں انتہائی خطرناک قرار دیا گیا تھا۔

خط میں یہ واضح کیا گیا کہ ”یہ بات طے ہے کہ کسی بھی معصوم کو بے خطا گرفتار نہیں کیا گیا لیکن شر پسندی اور دہشت گردی میں ملوث افراد کو سخت قانونی مراحل سے گزر کر کیفرِ کردار تک پہنچنا ہوگا“

خط کے آخر میں پاکستانی امریکن کانگریس نے عہد لیتے ہوئے لکھا کہ“ہم پاکستانی امریکی کانگریس کے ایگزیکٹوز اور بی او ٹی ممبرز، یہ عہد کرتے ہیں کہ فیصلہ کرنے والے ہر ایک ممبر کے پاس حقائق کو پیش کرنے کے لئے ہم امریکی سینٹ اور ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز کے ساتھ رابطہ کریں گے۔

خط میں مزید لکھا گیا کہ “ ہم اس بے بنیاد اینٹی پاکستانی تشہیری مہم کے خلاف متحرک اور فی الفور طریقے سے کام کریں گے“ ساتھ ہی یہ عزم بھی کیا گیا کہ ”پاکستان کے مفادات کی حفاظت مستحکم طور پر کریں گے اور ہر ممکنہ کوشش کرتے ہوئے پاکستان امریکا تعلقات کو بہتر اور مضبوط کریں گے“۔

Joe Biden

US Foreign Minister

Pakistan Foreign Office

MAY 9 RIOTS

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div