Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

جماعت اسلامی سے کہتا ہوں آپ سے بڑے غنڈے بھی توبہ کرچکے، شرجیل میمن

جماعت اسلامی کے کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا، غنڈہ گردی کی تو قانون حرکت میں آئے گا، صوبائی وزیر اطلاعات
شائع 15 جون 2023 02:34pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے میئر کراچی کے الیکشن کے نتائج کے بعد افراتفری پیدا کی، ان سے کہتا ہوں آپ سے بڑے غنڈے بھی توبہ کرچکے ہیں۔

کراچی میں ناصر شاہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں شرجیل نے کہا کہ کراچی کے عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، شہر کے عوام نے مثبت سیاست کرنے والوں کو ووٹ دیا، عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے، ماضی میں بھی کراچی میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ جماعت اسلامی سے کہتا ہوں آپ سے بڑے غنڈے بھی توبہ کرچکے ہیں، بسیں بھر کر غنڈے منگوائے گئے، ان کے کارکنوں نے پولیس پر بھی پتھراؤ کیا، غنڈہ گردی کی گئی تو قانون حرکت میں آئے گا۔

انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے امن کا مظاہرہ کیا لیکن جماعت اسلامی نے انتخابی نتائج کے بعد افراتفری پیدا کی، ملک سے نفرت کی سیاست ختم ہونی چاہئے، جماعت اسلامی کو کراچی کی ترقی میں مدد کرنی چاہئے، تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی شکست یقینی تھی کیونکہ پی ٹی آئی ارکان نے پیپلزپارٹی کو بھی ووٹ نہیں دیا، اگر اثر و رسوخ استعمال کرتے تو پی ٹی آئی کے ووٹ بھی پیپلزپارٹی کو ملتے۔

صوبائی وزیر ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ میئر اور ڈپٹی میئر کراچی کے الیکشن میں پیپلزپارٹی نے کامیابی حاصل کی۔ جماعت اسلامی کہہ رہی ہے کہ مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا لیکن ہمارے ارکان کی تعداد 173ہے، اتنے ہی ووٹ ملے۔

Jamaat e Islami

Karachi Police

Pakistan People's Party (PPP)

Mayor Karachi Election

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div