Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

آئی ایم ایف سے دو ارب ڈالر ملنے پر دنیا کا اعتماد ہم پر بڑھے گا، خرم دستگیر

بلز کی عدم ادائیگی والے علاقوں میں زیادہ لوڈشیڈنگ ہوتی ہے، وزیر توانائی
شائع 15 جون 2023 03:35pm
وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر۔ فوٹو — فائل
وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر۔ فوٹو — فائل

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فند (آئی ایم ایف) سے دو ارب ڈالر ملنے پر دنیا کا اعتماد ہم پر بڑھے گا۔

حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ طوفان کی وجہ سے بجلی کے نظام میں کوئی تعطل نہیں آیا، بعض مقامات پر مقامی طور پر تعطل آیا جب کہ بلز کی عدم ادائیگی والے علاقوں میں زیادہ لوڈشیڈنگ ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ طوفان کی وجہ سے ایل این جی کی ترسیل میں رکاوٹ آئی، البتہ آین ٹی ڈی سی سے بھی 2 ہزار اہلکار سندھ پہنچ رہے ہیں، 1300 اہلکاروں کو مختلف مقامات پر مقرر کردیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف اپنے اعتراضات اٹھاتا رہے گا، اگر ہم مت کریں تو آئی ایم ایف کے بغیر بھی زندگی گزار سکتے ہیں، البتہ مالیاتی ادارے سے دو ارب ڈالر کی رقم ملنے سے دنیا کا اعتماد ہم پر بڑھے گا۔

PMLN

IMF

IMF program

khurram dastagir

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div