Aaj News

منگل, مئ 07, 2024  
28 Shawwal 1445  

فلم بے بی لیشیس، نوجوانی کے پہلے پیار کی کہانی

یہ ہماری اپنی کہانی ہے کسی کی نقل نہیں ہے، شہروز سبزواری
شائع 16 جون 2023 10:24pm

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہروز سبزواری اور ان کی سابقہ اہلیہ اداکارہ سائرہ یوسف اپنی آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم ’بے بی لیشس‘کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

اس حوالے سے فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری نے آج نیوز سے گفتگو کی ۔ شہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ فلم کی کہانی جوانی کے پہلے پیار کی کہانی ہے جب کوئی بھی اتنی سمجھ نہیں رکھتا ہے ۔

شہروز نے کہا کہ فلم پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے تین سال لگے، سب نے بہت محنت سے کام کیا ہے، ہم نے ایسی فلم بنانے کی کوشش کی ہے کہ دیکھنے والے فلم کو دیکھ کر نکلیں تو انہیں فخر محسوس ہو ۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہماری اپنی کہانی ہے کسی کی نقل نہیں ہے کوئی پیغام نہیں ہے بس انٹرٹینمنٹ ہے تاکہ لوگ دیکھ کر خوش ہوں ۔

عیسیٰ خان کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی پروڈکشن اور عکسبندی کا آغاز کرونا وباء کے آنے سے قبل ہو گیا تھا تاہم کچھ کووڈ سمیت دیگر وجوہات کے باعث فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار رہی ، فلم اب عید الااضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی ۔

سائرہ یوسف کا کہنا تھا کہ سال 2017 سے پہلے بے بی لیشیس کو ٹیلی فلم کے طور پر پیش کیا جانا تھا تاہم پھر یہ فیصلہ کیا گیا کہ اسے ایک فیچر فلم بنایا جائے تو اس کے اسکرپٹ پر کام کیا گیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ فلم کی عکس بندی بہت ٹوٹ ٹوٹ مختلف حصوں میں ہوئی لیکن اہم وجہ یہ تھی کہ کووڈ آگیا تھا کہ تھوڑا بہت کام رہتا بھی تھا اور ان حالات میں کام بہت مشکل سے ہورہا تھا آپ کچھ بھی نہیں کرسکتے تھے ۔

اداکارہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری پہلی مرتبہ بڑے پردے پر ایک ساتھ نظر آئینگے دونوں کے درمیان 2020 میں علیحدگی ہوگئی تھی جبکہ دونوں کی ایک بیٹی نورے بھی ہے ۔

شہروز سبزواری نے بتایا کہ میری بیٹی نے مجھ سے پوچھا ہے کہ ’بابا پہلے بتادیں کہ فلم کیسی ہے کیونکہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ جاوں گی تو میں شرمندہ نہ ہوں ۔

جبکہ سائرہ نے بتایا کہ جب فلم کا ٹریلر ریلیز ہوا تو میری بیٹی نورے بہت پُرجوش تھی وہ ہمارے ہی فلم کے سیٹ پر موجود ہوتی تھی اب وہ بڑی ہورہی ہے تو اسے ان چیزوں کا زیادہ اندازہ ہے کہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ فلم دیکھنے جاوں گی ۔

فلم بے بی لیشیس کی کاسٹ میں اداکار مانی بھی شامل ہیں انہوں نے فلم ایک کرائے کے گنڈے کا کردار ادا کیا ہے۔

اس حوالے سے اداکار مانی کا کہنا تھا کہ فلم میں ایک ایسے غنڈے کا کردار ادا کررہا ہوں جو مشکلات کا شکار ہے ملک کے خراب حالات میں اس غنڈے کے پاس پیسے نہیں ہیں کہ اپنے گینگ کو چلا سکے ۔

فلم میں شہروز اور سائرہ کے علاوہ عامر قریشی ، مانی ، آدی ، سمیت دیگر شامل ہیں، یہ فلم عید الااضحی کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

Syra yousuf

Babylicious

Shahroze Sabzwari

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div