لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج
دو ملزمان موٹرسائیکل پر اور دو پیدل تھے، پولیس
لاہور: سابق گورنر پنجاب اور رہنما پیپلز پارٹی لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقدمہ اے ایس آئی نیاز احمد کی مدعیت میں تھانہ ڈیفنس اے میں درج کیا گیا جس کے بعد پولیس نے فائرنگ کے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔
لطیف کھوسہ کے گھر کے اطراف لگے کیمروں سے ملزمان کی تصاویر پولیس کو موصول ہوگئی ہیں۔
پولیس کے مطابق حملہ کرنے والے چار ملزمان تھے، دو ملزمان موٹرسائیکل پر اور دو پیدل تھے جب کہ ملزمان کی ڈی ایچ اے ناکہ سے گزرنے کی تصویر بھی حاصل کرلی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نامعلوم افراد کی جانب سے لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ کی گئی تھی جس میں ان کا ڈرائیور جاوید مزمل زخمی ہوا تھا۔
FIR
lahore
Punjab police
latif khosa
مزید خبریں
پاکستان کے ہر شہری کو آزادی اظہار رائے کا حق حاصل ہے، نگراں وزیراعظم
کاروباری شخصیات بیرونی منڈیوں کو اپنا ہدف بنائیں، نگراں وزیراعظم
سندھ ٹیکسٹ بُک بورڈ کے چیئرمین کوعہدے سے برطرف کردیا گیا
انتخابی شیڈول 14 دسمبر کو سامنے آنے کا امکان
لاہور ہائیکورٹ نے پی پی 35اور59 وزیر آباد اور گھکڑ منڈی کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دے دیں
وزیراعظم کے مشیر احمد چیمہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بری
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.