Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

امریکا اور چین کے وزرائے خارجہ کا باہمی رابطوں کے ذرائع وسیع کرنے پر اتفاق

چینی وزیرخارجہ نے مناسب وقت پر دورہ امریکا کی حامی بھر لی
شائع 19 جون 2023 09:17am
فوٹو ــ اسکرین گریب
فوٹو ــ اسکرین گریب

امریکا اور چین کے وزرائے خارجہ نے باہمی رابطوں کے ذرائع وسیع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کی آج چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات متوقع ہے۔

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن دو روزہ چین کے دورے پر بیجنگ میں موجود ہیں، گزشتہ روز انہوں نے اپنے چینی ہم منصب سے پانچ گھنٹے طویل ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق انٹونی بلنکن کی چینی وزیرخارجہ سے ملاقات میں واضح، ٹھوس اور معیاری گفتگو ہوئی۔ وزرائے خارجہ نے رابطوں کے ذرائع وسیع کرنے اور عالمی مسائل پر بھی گفتگو کی، چینی وزیر خارجہ نے مناسب وقت پر دورہ امریکا کی حامی بھرلی۔

انٹونی بلنکن کی آج چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات متوقع ہے، چین کے اعلیٰ عہدیدار وانگ ای سے بھی ملیں گے، امریکی وزیر خارجہ پانچ سال بعد چین کے سرکاری دورے پر ہفتے کو بیجنگ پہنچے تھے۔

Antony Blinken

Pak China Trade

USA China Relations

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div