Aaj News

جمعہ, مئ 10, 2024  
02 Dhul-Qadah 1445  

سانحہ نو مئی میں ملوث ایک اور شرپسند کے اہل خانہ کا پیغام

عوام سربراہ پی ٹی آئی کے پروپیگنڈے اور شر سے بچیں، شرپسند کے اہل خانہ کی درخواست
شائع 19 جون 2023 11:36am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

سانحہ نو مئی میں ملوث شرپسند ایاز کے اہلخانہ نے پیغام میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی گزشتہ ایک سال سے منفی پروپیگنڈا میں ملوث ہیں، بچوں کو اپنے مقصد کے لیے گمراہ کر رہے ہیں۔

شرپسند ایاز خیبرپختونخوا میں توڑ پھوڑ اور حملوں میں ملوث رہا۔ ایاز کے سسر نے چیئرمین پی ٹی آئی کو منفی ذہن سازی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ عوام سربراہ پی ٹی آئی کے پروپیگنڈے اور شر سے دور رہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین بچوں کو اپنے مقصد کے لیے گمراہ کر رہے ہیں، ہم پی ٹی آئی کے پروپیگنڈا سے بچنے کی تلقین کرتے ہیں۔

دوسری طرف جناح ہاؤس کا دورہ کرنے والے مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے 9 مئی واقعے پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے شرپسندوں اور شر انگیزوں کو کیفر کردارتک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔

شرکا نے کہا کہ مذمت انتہائی چھوٹا لفظ ہے، شرپسندوں کی مرمت ہونی چاہیے، شرپسندوں کو نشانہ عبرت بنایا جائے، سخت سزا دی جائے۔

9 May

jinah house attack

PTI Leaders Left Party

pti workers protest

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div