Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

کیا وفاقی حکومت نے عید پر تعطیلات کا اعلان کیا؟

چھٹیوں کے حوالے سے سامنے آنے والا نوٹی فکیشن جعلی ثابت ہوا
اپ ڈیٹ 20 جون 2023 07:21am
تصویر: روئٹرز/ فائل
تصویر: روئٹرز/ فائل

وفاقی حکومت کی جانب سے عید قرباں کے موقع پر5 چھٹیوں کے اعلان سے متعلق ایک نوٹی فکیشن جعلی ثابت ہوا ہے۔

یہ اعلامیہ کابینہ ڈویژن کی جانب سے اپریل میں جاری کیے گئے ریلیز میں جعلسازی سے ترمیم کرکے بنایا گیا تھا۔ اصل کابینہ ڈویژن کی ویب سائیٹ پر یہاں موجود ہے۔

جعلی نوٹی فیکیشن میں کہا گیا کہ عیدالاضحی کی چھٹیاں 27 جون تا یکم جولائی 2023 (منگل سے ہفتہ) تک ہوں گی۔ منگل سے ہفتے تک سندھ سمیت ملک کے تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

مزید پڑھیں: آج ذی الحج کا چاند دکھنے کا کتنا امکان ہے؟

تاہم سرکاری ذرائع نے آج نیوز کو بتایا کہ ایسا کوئی نوٹی فکیشن تاحال جاری نہیں کیا گیا۔

اس سے قبل جعلی نوٹی فکیشن کی بنا پر آج نیوز کی ویب سائیٹ سمیت کئی جگہ تعطیلات کی خبر شائع ہوئی جو بعد ازاں درست کی گئی۔ ادارہ اس غلطی پر معذرت خواہ ہے۔

  جعلی نوٹی فیکشن کا عکس
جعلی نوٹی فیکشن کا عکس

واضح رہے کہ سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظرآگیا ہے مناسک حج کا رکن اعظم 9 ذوالحج یعنی 27 جون کو ہوگا۔ عیدالاضحی 28 جون بروز بدھ کو ہوگی۔

پاکستان میں بھی پیر کو عید کا چاند نظر آگیا، رویت ہلال کمیٹی کے مطابق عید 29 جون کو ہوگی۔

پاکستان

eid holidays

Bakra Eid

Eid ul Adha 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div