Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

عامر جمال نے نئے فاسٹ بولرز کیلئے کس کرکٹر کو رول ماڈل قرار دیا؟

سری لنکا کیخلاف سیریز میں موقع ملا تو شاندار کارکردگی دکھاؤں گا، فاسٹ بولر
شائع 19 جون 2023 11:23pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان کے نوجوان آل راؤنڈر عامر جمال نے شاہین شاہ آفریدی کو نئے فاسٹ بولرز کے لیے رول ماڈل قرار دے دیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر جمال کا کہنا تھا کہ میں ایسی پرفارمنس چاہتا ہوں جس سے ٹیم کا فائدہ ہو، جس ٹیسٹ ٹیم کے نیٹ بولر کے طور پر آیا اب ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ ہوں، اس سے بڑی خوشی میرے لیے اور کیا ہوسکتی ہے۔ جس فارمیٹ میں اور جہاں بھی پرفارم کرنے کا موقع ملا، 100 فیصد کارکردگی دکھا کر ٹیم میں جگہ پکی کرنے کی کوشش کروں گا۔

عامر جمال نے بتایا کہ شاہین آفریدی نے تینوں فارمیٹ میں بہتر ثابت کیا ہے اور وہ نوجوان بولرز کے لیے رول ماڈل ہیں، ہم سب کو بھی ان کی طرح محنت کرنا پڑے گی۔ میں ایسی پرفارمنس چاہتا ہوں کہ جس سے ٹیم کا فائدہ ہو، خاص طور پر پاکستانی ٹیم میں آل راؤنڈر کی کمی پوری کرنا چاہتا ہوں اس کے لیے محنت کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہر قسم کے حالات میں ہمیشہ پازیٹو رہا ہوں اور ہمیشہ خود پر اعتماد رکھا ہے، محنت ہی وہ راستہ ہے جس سے منزل ملتی ہے۔ سری لنکا کی کنڈیشنز کے مطابق ٹریننگ کی ہے اور یہ درست ہے کہ وہاں کی پچز اسپنرز کو زیادہ فائدہ دیتی ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ فاسٹ بولرز بولنگ نہیں کرسکتے، پیسرز کو منوانے کے لیے بہت زور لگانا پڑے گا اور ریورس سوئنگ ملی تو بیٹرز کو پریشان کیا جا سکتا ہے۔

ایک سوال کا جوب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا کام محنت کرنا ہے، اگر سری لنکا میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے کا موقع ملا تو اس سے فائدہ اٹھاؤں گا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اگلے ماہ دو ٹیسٹ میچز کھیلے جانے ہیں، جس کا باقاعدہ شیڈول ابھی جاری نہیں کیا گیا۔ پاکستانی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ تین جولائی سے لگے گا اور ٹیم 9 جولائی کو کولمبو کی اڑان بھرے گی۔

lahore

test series

Shaheen Shah Afridi

pakistan vs sri lanka

pakistani fast bowler

aamir jamal

roll model