Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

بھارتی وزیر اعظم کا مذہبی آزادی سلب کرنے کا شرمناک منصوبہ بے نقاب

یونیفارم سول کوڈ (یو سی سی) نافذ ہونے کے بعد اقلیتوں کو ہندو طرز کے قوانین پر عمل کرنا ہوگا
شائع 20 جون 2023 09:56am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

مودی سرکار کا انتخابات سے قبل ایک اور اوچھا ہتھکنڈا آزمانے کی تیاری۔ مودی کا مذہبی آزادی سلب کرنے کا شرم ناک منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔

بھارتی سرکار کی اقلیتوں پر ہندو طرز کا قانون نافذ کرنے کی تیاری جاری، 22 ویں بھارتی لاکمیشن نے یکساں سول ضابطے کے نام سے تجاویز مانگ لیں، ‏یوسی سی کو اقلیتوں کی مذہبی تعلیمات اور قوانین پر فوقیت ہوگی، یونیفارم سول کوڈ (یو سی سی) نافذ ہونے کے بعد اقلیتوں کو ہندو طرز کے قوانین پرعمل کرنا ہوگا۔

قانونی ماہرین نے مودی کا مذہبی آزادی سلب کرنے کا شرم ناک منصوبہ بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قانون اقلیتوں کے حقوق کے خاتمے کا باعث بن جائے گا جبکہ اقلیتی مذہبی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مودی سرکاری کی اقلیتی برادریوں کو نشانہ بنانے کی چال ہے۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے یو سی سی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔

یاد رہے کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے چند روز قبل ایک پریس بیان میں کہا تھا کہ مسلم پرسنل لا بورڈ یکساں سول کوڈ کو ملک کے لئے غیر ضروری اور ناقابل عمل سمجھتا ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اس غیر ضروری کام میں ملک کے وسائل کا زیاں کرکے سماج میں انتشار کا سبب نہ بنے۔

Hindu Extremists

Indian Muslims

PM Modi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div