Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

حریم شاہ ویڈیو لیک کیس: صندل خٹک کی درخواست ضمانت منظور

صندل خٹک نے لائیو اسٹریمنگ شئیر کی تھی، خود ریکارڈنگ نہیں کی، وکیل
شائع 20 جون 2023 11:47am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ٹک ٹاکرحریم شاہ لیک ویڈیوز کیس میں عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمہ صندل خٹک کی درخواستِ ضمانت منظور کرلی ۔

ملزم صندل خٹک کی درخواستِ ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد اعظم خان نے کی۔

صندل خٹک کے وکیل مصدق برقی نے عدالت کے سامنے اپنے دلائل میں کہا کہ میری موکلہ کو کوئی نوٹس نہیں ملا تھا لیکن مقدمہ براہ راست درج کرلیاگیا۔ صندل خٹک کے خلاف حریم شاہ کی جانب سے دائر کردہ درخواست ایف آئی اے لاہور اور پشاور میں خارج ہوئی۔

وکیل کے مطابق صندل خٹک نے لائیو اسٹریمنگ شئیر کی تھی، خود ریکارڈنگ نہیں کی۔ اُن کے موبائل سے کوئی ثبوت نہیں ملا۔

صندل خٹک کے وکیل کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ٹک ٹاک کے قوانین کے مطابق نازیبا وڈیوز اپلوڈ نہیں کی جاسکتیں۔ حریم شاہ کی جب ویڈیوز بنائی گئیں تو تب وہ ہنس رہی تھیں۔ یہ ویڈیوز جس نے بھی بنائی ہیں، حریم شاہ کی رضامندی سے بنائیں۔

وکیل نے اپنے دلائل میں مزید کہا کہ صندل خٹک سے دوران تفتیش کچھ برآمد نہیں ہوا، صندل خٹک نے اپنا موبائل دےدیا لیکن حریم شاہ کا موبائل نہیں لیاگیا۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمہ صندل خٹک کی درخواستِ ضمانت منظور کرلی ۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر حریم شاہ کی کچھ غیر اخلاقی ویڈیوز منظر عام پر آئی تھیں، وائرل ویڈیو پر حریم شاہ نے الزام لگایا تھا کہ ان کی لیک ہونے والی غیر اخلاقی ویڈیوز قریبی دوست صندل خٹک اور عائشہ ناز نے موبائل چوری کرکے لیک کیں۔

ویڈیو پیغام کے ساتھ حریم شاہ نے کیپشن درج کرتے ہوئے لکھاکہ یااللہ پاک میں بہت کمزور ہوں میری مدد فرما، یااللہ پاک اس رمضان کے صدقے صندل خٹک اور عائشہ ناز کو برباد کر، یااللہ تو سب جانتا ہے تجھ سے کچھ چھپا نہیں میرے اللہ تو مجھے انصاف دلا دے۔

Hareem Shah

TikTok

Video Leak

Sandal Khattak

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div