Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے زچگی کی چھٹی کے بل کی توثیق کردی

قانون کا اطلاق وفاقی حکومت کے زیرانتظام تمام سرکاری اور نجی اداروں پر ہوگا
شائع 20 جون 2023 09:01pm
صدر مملکت عارف علوی
صدر مملکت عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے زچگی کی چھٹی کے بل 2023 کی توثیق کردی۔

ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق بل کے تحت وفاقی حکومت کے اداروں کی خواتین ملازمین سروس میں 3 مرتبہ مکمل تنخواہ کے ساتھ زچگی کے لیے چھٹی لے سکیں گی۔

نئے قانون کے تحت خواتین ملازمین پہلی دفعہ 180 دن، دوسری دفعہ 120 دن اور تیسری دفعہ 90 دن کی زچگی کی چھٹی لے سکیں گی۔

مرد ملازمین پوری سروس کے دوران 3 مرتبہ صرف 30 دن کی چھٹی لے سکیں گے۔

قانون کا اطلاق وفاقی حکومت کے زیرانتظام تمام سرکاری اور نجی اداروں پر ہوگا، خلاف ورزی کی صورت میں 6 ماہ تک قید یا ایک لاکھ روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکیں گی۔

صدر مملکت نے بل کی توثیق آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت کی ہے۔

اسلام آباد

President Arif Alvi

government employees

Maternity leave

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div