Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

نوازشریف کی واپسی کیلئے قانونی رکاوٹیں دور، انتخابی مہم لیڈ کریں گے، وزیر قانون

دفاعی اداروں پرحملہ کرنے والوں کومعاف نہیں کریں گے، وزیر قانون
اپ ڈیٹ 21 جون 2023 08:08am
فوٹو۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔ اے پی پی

وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی واپسی کے لیے تمام قانونی رکاوٹیں دور ہوچکی ہیں، مشاورتی عمل جاری ہے، نوازشریف انتخابی مہم کولیڈ کریں گے۔

لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ دفاعی اداروں پر حملہ کرنےوالوں کو معاف نہیں کریں گے، ملزمان کے بنیادی حقوق فوجی عدالتوں سے متاثر نہیں ہوں گے۔

وزیر قانون نے کہا کہ لندن اور کیپیٹل ہل پر حملوں پر بھی سزائیں ملیں، پاکستان میں کوئی کام انوکھا نہیں ہورہا فوجی عدالتوں پر وکلاء تقسیم ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے نواز شریف کی پاکستان واپسی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی واپسی کے لیے تمام قانونی رکاوٹیں دور ہوچکی ہیں، مشاورتی عمل جاری ہے، نوازشریف پاکستان آکر انتخابی مہم کو لیڈ کریں گے، تاحیات نااہلی کاقانون درست نہیں تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قتل میں سزا پانے والے بھی 5 سال بعد اسمبلی کے لیے اہل ہوجاتے ہیں، قانون جلد قومی اسمبلی سے جلد پاس ہوگا۔

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ نوازشریف کے وکلاء فیصلہ کریں گے کہ پاکستان واپسی کے لیے ضمانت لینی ہے یا نہیں۔

PMLN

london

Nawaz Sharif

Azam Nazeer Tarar

Federal law Minister

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div