Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

کراچی: بیوی کو ساتھ واپس لے جانے کیلئے داماد کا ساس پر تشدد، مقدمہ درج

دو روز قبل بااثر شخص نے روڈ پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا
شائع 21 جون 2023 03:21pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

کراچی میں بیوی کو اپنے ساتھ واپس لے جانے کیلئے ساس پر بدترین تشدد کرنے والے بااثر شخص کے خلاف کلفٹن تھانے میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون پر تشدد کرنے والے شخص کی تلاش جاری ہے۔

کلفٹن میں دو روز قبل بااثر شخص نے روڈ پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا، واقعہ کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں کلفٹن تھانے میں درج کرایا گیا۔

مدعی خاتون نے ایف آئی آر میں بتایا کہ تشدد کرنے والا میری بیٹی کا شوہر ہے، مجھے داماد اور اس کے دو ساتھیوں نے دھمکیاں دی۔

ایف آئی کے مطابق متاثرہ خاتون نے کہا کہ میری بیٹی زینب لڑائی جھگڑے سے تنگ ہوکر واپس آگئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بااثر شخص کی خاتون پر تشدد کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے، متاثرہ خاتون پر تشدد کرنے والے شخص کی تلاش جاری ہے، ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کا شکار ہونے والی خاتون کو انصاف دیا جائے گا۔

karachi

FIR

Torture

Clifton

Mother in law

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div