Aaj News

منگل, مئ 07, 2024  
28 Shawwal 1445  

حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو پورا کرے گی، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات
اپ ڈیٹ 22 جون 2023 02:45pm

وزیراعظم شہبازشریف نے امید کا اظہارکیا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت جلد پاکستان کے لیے مختص فنڈز جاری ہوں گے، حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو پورا کرے گی۔

وزیراعظم شہبازشریف کی فرانس میں ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹینا جارجیا سے ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات فرانس میں مالیاتی کانفرنس کے دوران سائیڈ لائن پر ہوئی۔

ملاقات میں میں آئی ایم ایف کے نویں جائزہ اجلاس سے متعلق بات چیت ہوئی جبکہ اس دوران پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔

شہبازشریف نے ایم ڈی آئی ایم ایف کو پاکستان کے معاشی اقدامات اور معاشی استحکام سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے لیے تمام ضروری اقدامات مکمل کرلیے ہیں، حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو پورا کرے گی۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ امید ہے آئی ایم ایف جلد پاکستان کے لیے مختص فنڈز جاری کرے گا، فنڈز اجراء سے ملکی معاشی استحکام اور عوام کو ریلیف فراہمی میں مدد ملے گی۔

ڈائریکٹر آئی ایم ایف نے وزیراعظم کو آئی ایم ایف کی طرف سے ادارہ جاتی سطح پر کیئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف گلوبل سمٹ میں شرکت کیلئے پیرس پہنچ گئے

دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف فرانسیسی صدر کی دعوت پر گلوبل سمٹ میں شرکت کے لیے پیرس پہنچ گئے۔

وزیراعظم 3 روزہ دورے پر فرانس پہنچے، پیرس ایئر پورٹ پر پاکستانی سفیر، اعلی فرانسیسی حکام و سفارتی حکام نے استقبال کیا۔

وزیراعظم پیرس میں شیڈول گلوبل سمٹ میں شرکت کریں گے، وزیراعظم کو فرانسیسی صدر ایمینول میکرن نے کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

وزیراعظم گلوبل فنانسنگ پیکٹ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، جس میں 50 سے زائد ممالک کے سربراہان مملکت شرکت کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کا ٹویٹ

فرانس پہنچنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی نظام میں اصلاحات طویل عرصے سے پالیسی سازوں اورعالمی رہنماؤں کا مطالبہ تھا، موسمیاتی تبدیلی، قدرتی آفات، بڑھتے ہوئے قرضہ جات اور توانائی جیسے چیلنجز نے خطرے کی گھنٹی بجائی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فرانس میں ہونے والی نیو گلوبل فنانسنگ پیکٹ سمٹ اس حوالے سے منفرد موقع فراہم کرتی ہے، عالمی مالیاتی اداروں کی تنظیم نو پر پاکستان کا مؤقف پیش کروں گا، جی 77 پلس چائنہ گروینگ میں پاکستان ایک اہم فریق ہے، سربراہ اجلاس عالمی مالیاتی نظام میں جامع اصلاحات کاموقع فراہم کرتا ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے بھی سب سےزیادہ متاثرہونے والوں میں ملکوں میں شامل ہیں، اور اپنا مؤقف بہتر طریقے سے پیش کرنے کی پوزیشن میں ہے۔

وزیراعظم کی دورے میں متوقع ملاقاتیں

وزیراعظم فرانسیسی صدر ایمینول میکرن کی جانب سےعشائیے میں بھی شرکت کریں گے، اور پاکستان میں سیلاب اور قدرتی آفات سے متعلق فریم ورک فورم پرپیش کریں گے۔ جب کہ وہ مختلف ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ سمیٹ نیو گلوبل فنانسنگ پیکٹ کی میزبانی فرانس کررہا ہے، سمیٹ کا انعقاد 22 اور23 جون کو ہو گا۔

دورہ فرانس کے اختتام پروزیراعظم لندن جائیں گے جہاں ان کی نوازشریف سے بھی ملاقات ہوگی، ملاقات میں پاکستان کی سیاسی صورتحال پربھی تبادلہ خیال ہوگا۔

PM Shehbaz Sharif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div