Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

ایلون مسک اور زکربرگ کو ’پنجرے میں لڑتا‘ دیکھنے کے لیے تیار رہیے

چیلنج قبول: زکربرگ نے اسپیس ایکس کے مالک سے لڑائی کا مقام پوچھ لیا
شائع 22 جون 2023 03:58pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

ایسا لگتا ہے کہ میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے اپنے اندر کا ’خبیب نورما گومیڈوف‘ جگاتے ہوئے ٹوئٹرکے مالک ایلون مسک کا کیج میچ چیلنج قبول کرلیا ہے۔ زکربرگ نے اسپیس ایکس کے مالک سے لڑائی کا مقام بتانے کو کہا ہے۔

میٹا کی ترجمان اسکا ساریک نے بھی اس مقابلے کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زکربرگ کی انسٹاگرام پوسٹ حقیقتاً مذاق نہیں ہے، جس کا مطلب ہے کہ گیند اب مسک کے کورٹ میں ہے۔

اس پیغام کا جواب مسک نے دو الفاظ کے ساتھ دیتے ہوئے لکھا ہے، ’ویگاس اوکٹاگون۔‘

ایلون مسک نے حال ہی میں ٹویٹ کیا تھا کہ وہ زکربرگ کے ساتھ پنجرے میں لڑائی لڑنے کے لئے تیار ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب مسک نے زکربرگ کے ساتھ آن لائن ’چھیڑچھاڑ‘ کی ہو، وہ ٹوئٹر پر زکربرگ پر طنز کرتے ہوئے ان کیلئے ’Zuck my‘ جیسے الفاظ استعمال کرتے رہے ہیں۔ ٹیکنالوجی کے میدان میں ارب پتی سی ای اوز کی یہ متوقع ریسلنگ ان کے فالوورز کیلئے بھی دلچسپی سے خالی نہیں ہوگی۔

اس شعبےمیں مہارت کے حوالے سے 51 سالہ مسک کا کہنا ہے کہ جب وہ جنوبی افریقہ میں پلے بڑھ رہے تھے تو انہیں سڑکوں پر سخت لڑائیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دوسری جانب 39 سالہ زکربرگ ایم ایم اے کے ایک خواہشمند جنگجو ہیں جو پہلے ہی جیو-جیتسو ٹورنامنٹ جیت رہے ہیں۔

ٹویٹر

فیس بک

Elon Musk

Mark Zuckerberg

MUSK V ZUCKERBERG

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div