Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

کرپشن کیس میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت منظور

بشری بی بیٰ کی حفاظتی ضمانت 26 جون تک منظور کی گئی
اپ ڈیٹ 23 جون 2023 04:44pm
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی۔ فوٹو — فائل
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی۔ فوٹو — فائل

لاہور ہائیکورٹ نے کرپشن کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت 26 جون تک منظور کرلی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی تو بشریٰ بی بی اپنے وکیل کیساتھ عدالت میں پیش ہوئیں۔

بشریٰ بی بی پر اوکاڑہ سڑک تعمیر میں کرپشن کے الزام میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

ان کے وکیل نے نشاندہی کی اوکاڑہ میں سڑک کی تعمیر کے الزام میں اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے کرپشن مقدمہ درج کیا ہے۔

وکیل نے بتایا کہ بشریٰ بی بی اپنے خلاف مقدمے کی تفتیش میں شامل ہونا چاہتی ہیں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے۔

بشریٰ بی بی کے وکیل نے استدعا کی کہ بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

عدالت نے بشری بی بیٰ کی حفاظتی ضمانت 26 جون تک منظور کرلی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بھی بشریٰ بی بی کی ضمانت 4 جولائی تک منظور کرلی تھی۔

Lahore High Court

bushra bibi

corruption case

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div