Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

توشہ خانہ کیس قابل سماعت ہونے سے متعلق ٹرائل کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

یہ ایشو صرف 120 دن والا ہے، اس کو دیکھ لیتے ہیں، چیف جسٹس اسلام آبادہائی کورٹ
شائع 23 جون 2023 02:48pm
فوٹو ــ فائل / توشہ خانہ تحائف
فوٹو ــ فائل / توشہ خانہ تحائف

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس کے قابل سماعت ہونے سے متعلق ٹرائل کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں چار مختلف درخواستوں پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی سربراہ کے وکیل خواجہ حارث جبکہ الیکشن کمیشن کے وکیل ایڈووکیٹ امجد پرویزعدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی ریفرنس کے قابل سماعت ہونے سے متعلق درخواست پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ٹرائل کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری ریفرنس کو قابل سماعت قرار دیا تھا جسے چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔

دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ یہ ایشو صرف 120 دن والا ہے، اس کو دیکھ لیتے ہیں۔ توشہ خانہ کیس میں فرد جرم کی کارروائی سمیت دیگر درخواستوں پر پانچ جولائی کو دلائل جاری رہیں گے۔

لاہور ہائیکورٹ نے 2 کیسز میں ضمانتیں منظور کرلیں

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ڈی جی خان کرپشن کیس اور ساہیوال میں سڑک تعمیر کرپشن کیس میں ضمانتیں 26 جون تک منظور کرلیں۔

عدالت عالیہ نے پچاس پچاس ہزار کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی اور پراسیکیوشن کو 26 جون کےلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

tosha khana case

PTI Leaders Left Party

MAY 9 RIOTS

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div