Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

لندن: دبئی روانگی سے قبل نواز شریف کی سیاسی رہنماؤں اور صحافیوں سے ملاقات

شہباز شریف نے ملاقات میں اہم سیاسی امور پر مشاورت کی
اپ ڈیٹ 24 جون 2023 11:33am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

وزیراعظم شہبازشریف نے لندن میں اپنے بڑے بھائی اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف سے ملاقات میں اہم امور پر مشاورت کی گئی۔ نواز شریف سے کئی ممتاز صحافیوں نے بھی ملاقاتیں کیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف سے شہباز شریف کی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور بات چیت کی۔

ملاقات کے بعد وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف کا علاج جاری ہے اور وہ ٹھیک ہیں۔

دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کا آئندہ ماہ پاکستان واپس آنے کا امکان ہے، قائد ن لیگ کی وطن واپسی کے لیے قانونی ٹیم نے گو ہیڈ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف، وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ دبئی جائیں گے، دونوں رہنماؤں کا سعودی عرب جانے کا بھی امکان ہے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ نواز شریف حج کی سعادت بھی حاصل کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف رواں ماہ کے شروع میں 4 سال کے لیے دوبارہ پارٹی کے صدر منتخب ہوئے تاہم انہوں نے واضح کیا تھا یہ عہدہ عارضی تھا اور وطن واپسی پر نواز شریف کو واپس کر دیا جائے گا۔

17 جون کو پارٹی سیکرٹریٹ میں مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کے اجلاس کے دوران ہونے والے انٹرا پارٹی انتخابات کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ ”نواز شریف چوتھی بار وزیر اعظم بننے کے بعد ملک کو ترقی اور خوشحالی کی طرف لے جانے کے لیے بیرون ملک سے واپس آئیں گے۔“

نواز شریف سے عاصمہ شیرازی، منیزے جہانگیر سمیت کئی صحافیوں نے بھی ملاقات کی۔

منیزے جہانگیر نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ نواز شریف نے امید ظاہرکی ہے کہ الیکشن اسی سال ہوں گے۔

PDM

Nawaz Sharif

PM Shehbaz Sharif

Pakistan Politics

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div