Aaj News

بدھ, مئ 22, 2024  
13 Dhul-Qadah 1445  

اقوام متحدہ کی اسرائیل کی جانب سے مہلک طاقت کے استعمال کی شدید مذمت

فلسطینوں کے جنین پناہ گزین کیمپ پر حملے میں بچوں سمیت 7 فلسطینی جاں بحق ہوئے
شائع 24 جون 2023 10:29am
فوٹو ــ الجزیرہ / ای پی اے
فوٹو ــ الجزیرہ / ای پی اے

اقوام متحدہ نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کے خلاف مہلک طاقت (جدید ہتھیار) کے استعمال کی شدید مذمت کردی ہے۔

اسرائیلی فورسز نے پیر کے روز جنین پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول کر دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نے کیمپ پر حملے میں اسرائیل کی جانب سے مہلک طاقت کے استعمال کی مذمت کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ حملے میں بچوں سمیت کم از کم سات فلسطینی جاں بحق ہوئے تھے۔ ایسی صورتحال میں مقبوضہ مغربی کنارے میں تشدد کے بے قابو ہونے کا خطرہ ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی فورسز نے پیر کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول کر دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جبکہ ہیلی کاپٹر گن شپ کا استعمال بھی کیا گیا، جس سے کیمپ تباہ ہوگیا۔ اسرائیلی حملے میں سات افراد کے جاں بحق ہونے کے ساتھ 91 افراد زخمی بھی ہوئے۔

Palestine

Palestinian Israeli Conflict

Israelis Killed