Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
24 Shawwal 1445  

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ پھر سے فعال

تھامس ویسٹ کا واشنگٹن میں پاکستان ہاؤس کا دورہ
شائع 24 جون 2023 12:16pm
مسعود خان کی تھامس ویسٹ سے پاکستان ہاؤس واشنگٹن میں ملاقات۔ فوٹو — پاکستانی سفیر برائے امریکا
مسعود خان کی تھامس ویسٹ سے پاکستان ہاؤس واشنگٹن میں ملاقات۔ فوٹو — پاکستانی سفیر برائے امریکا

واشنگٹن: امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ پھر سے فعال ہوگئے۔

تھامس ویسٹ نے واشنگٹن میں پاکستان ہاؤس کا دورہ کیا اور پاکستانی سفیر مسعود خان سے ملاقات کی۔

مسعود خان اور تھامس ویسٹ کے درمیان ملاقات میں علاقائی سلامتی کی کوششوں پر مشاورت اور افغانستان میں انسانی امدادی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی نے جنوری 2023 میں پاکستان کا دورہ کرکے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔

United States

Washington DC

Masood Khan

thomas west

Pakistan House

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div