Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

شکر گڑھ میں آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد جاں بحق، 4 زخمی

مردان میں بارش سے کمرے کی چھت گرنے سے ماں بیٹا زخمی
شائع 26 جون 2023 08:45am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پنجاب کے ضلع ناروال کے شہر شکر گرھ میں آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔

ملک کے مختلف حصوں میں پری مون سون کا آغاز ہوگیا، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور لاہور سمیت دیگر شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے میں مزید بارش کا امکان ہے جب کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

بارش کے دوران پنجاب کے شہر شکر گڑھ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔

بجلی گرنے کے واقعات ظفر وال، پنج پیر، رتن پور، خورد قانو گوئی اور چانگو والی میں بھی پیش آئے جس دوران قربانی کا ایک بیل بھی آسمانی بجلی کی نظر ہوگیا۔

اس کے علاوہ مردان میں بارش سے کمرے کی چھت گرنے سے ماں بیٹا زخمی ہوگئے جب کہ باغ آزاد کشمیر میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی، نالوں کے قریب افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی گئی۔

punjab

Rain

lightning

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div