Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

گھوٹکی کچے کےعلاقے میں دو گروپوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

دونوں گروپوں کی جانب سے جدید اسلحے کا استعمال کیا گیا
اپ ڈیٹ 26 جون 2023 09:24pm

کچے کےعلاقے میں دو گروپوں کے مابین تصادم میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

گھوٹکی کے علاقے کچے میں 2 گروپوں کے مابین ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں کی جانب سے جدید اسلحے کا استعمال کیا گیا، ذرائع کے مطابق پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں ایک ڈاکو مختیار مارا گیا، جس کے بعد جاگیرانی ڈاکو گروہ نے اپنی ہی برادری کے لوگوں پر پولیس کی مخبری کا الزام لگا کر حملہ کردیا۔

دونوں فریقین میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے دونوں گروپوں کے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، تاہم دونوں فریقوں میں کشیدگی برقرار ہے زور وقفے وقفے سے ایک دوسرے پر فائرنگ بھی کررہے ہیں۔

kacha operation

US weapons in Kacha

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div