Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

سلمان خان کو ضرور قتل کریں گے، سدھو موسے والا متکبرتھا، گولڈی برار

بھارت کو انتہائی مطلوب گینگسٹرکی ایک بار پھرسلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی
شائع 27 جون 2023 10:49am
کولاج۔ ہندوستان ٹائمز
کولاج۔ ہندوستان ٹائمز

بھارت کو انتہائی مطلوب گینگسٹرگولڈی برارنے ایک بار پھراداکار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بشنوئی برادری سے معافی مانگنے کے بعد ہی بچ پائیں گے۔

گینگسٹر گولڈی برارکینیڈا میں مقیم ہے۔

ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں گولڈی برار نے کہا کہ وہ سلمان خان کو ضرور قتل کریں گے جب تک کہ وہ 1998 میں کالے ہرن کو مار کر لارنس بشنوئی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر معافی نہیں مانگتے۔ کالے ہرن کو بشنوئی برادری میں انتہائی مقدس سمجھا جاتا ہے۔

انڈیا ٹوڈے کو دیے جانے والے خصوصی انٹرویو میں گولڈی برار نے کہا کہ اس نے گلوکار سدھو موسے والا کو قتل کیا اوراب وہ یقینی طور پر سلمان خان کو بھی قتل کرے گا۔

بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سلمان خان کو گزشتہ چند ماہ کے دوران گولڈی کے ساتھی گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جانب سے متعدد دھمکی آمیز کالز اور خطوط موصول ہوئے جس کے بعد ممبئی پولیس نے اداکار کی رہائشگاہ کے باہرسیکیورٹی میں اضافہ کردیا تھا۔

گولڈی نے انڈیا ٹوڈے کو بتایا، ’بھائی صاحب (لارنس بشنوئی) نے کہا تھا کہ معافی نہیں ملت گی، بابا تبھی رحم کریں گے جب وہ رحم محسوس کریں گے۔ ہم پہلے کہہ چکے ہیں، یہ صرف سلمان خان کے بارے میں نہیں ہے۔ جب تک ہم زندہ ہیں ہم اپنے تمام دشمنوں کے خلاف اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ سلمان خان ہمارا ہدف ہیں، ہم کوشش کرتے رہیں گے، اور جب ہم کامیاب ہوں گے، تو آپ کو پتہ چل جائے گا“۔

گولڈی برار نے بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے گلوکار سدھو موسے والا کو قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے مزید کہا کہ، “ اسے سبق سکھانے کی ضرورت تھی کیونکہ وہ بہت مغرور ہو گیا تھا۔ گولڈی کے مطابق سدھو موسے والا ایک انا پرست شخص تھا جس نے سیاسی اور پیسے کی طاقت کا غلط استعمال کیا۔ اسے سبق سکھانا ضروری تھا، اور اسے ایک سبق سکھایا گیا تھا۔ “

دھمکی آمیز کالز کیلئے لوگ مجھے رقم دیتے ہیں: لارنس بشنوئی

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، بھٹنڈا کی جیل میں قید لارنس بشنوئی نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ سیاست دان اور کاروباری انہیں دھمکیوں کے لیے رقم دیتے ہیں تاکہ وہ پولیس سے اضافی تحفظ مانگ سکیں۔

لارنس بشنوئی نے اس سے قبل این آئی اے کے سامنے اعتراف کیا تھا کہ سلمان خان ان کے سب سے بڑے اہداف میں شامل تھے۔

اس سے قبل اپریل میں دھمکیاں ملنے کے بعد سلمان خان کا کہنا تھا کہ “میں جانتا ہوں کہ جو کچھ بھی ہونے جا رہا ہے وہ ہوگا چاہے آپ کچھ بھی کریں۔ میرا ماننا ہے کہ وہ (خُدا) اوپر موجود ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ میں آزادانہ طور پر گھومنا شروع کردوں گا۔ اب میرے ارد گرد بہت سارے شیرا (سلمان کا ذاتی گارڈ )ہیں۔

Salman Khan

Sidhu Moosewala

Goldy Brar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div