Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

جہاز حادثوں کا خطرہ، پاک فضائیہ کی قربانی کے جانوروں کی باقیات ٹھیک سے تلف کرنے کی اپیل

پرندے تیز رفتار جہاز سے ٹکرا کر تباہی کا باعث بنتے ہیں، ترجمان پاک فضائیہ
شائع 27 جون 2023 11:41am
علامتی تصویر
علامتی تصویر

عید الاضحیٰ کی مناسبت سے پاک فضائیہ کی جانب سے ایک حفاظتی پیغام جاری کیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر غیرمتعین جگہوں پر پھینکی جانے والی قربانی کے جانوروں کی انتڑیاں، اوجڑیاں اور دیگر باقیات پرندوں کو اپنی جانب راغب کرتی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ یہ پرندے تیز رفتار جہاز سے ٹکرا کر جہازوں، ہوابازوں اور قیمتی کی جانوں کے ضیاع کا باعث بنتے ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ نے عوام سے اپیل کی کہ قربانی شدہ جانوروں کی باقیات مخصوص کردہ جگہوں پر پھینکیں یا انہیں زمین میں دبا دیں۔

PAF

Eid ul Adha 2023

Bird Hit

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div