Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
26 Shawwal 1445  

نواز شریف کو کیسز اور ریلیف پر بریفنگ کے بعد وزیر قانون کی وطن واپسی

وطن واپسی کے متعلق قانونی معاملات طے پاگئے تو نواز شریف اگلے ماہ وطن واپس پہنچیں گے۔
شائع 27 جون 2023 12:49pm

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کے بعد لاہور واپس پہنچ گئے ہیں۔

اعظ نذیر تارڑ آٹھ روز قبل نواز شریف سے ملاقات کے لیے لندن گئے تھے۔ وہاں سے وہ نواز شریف کے ہمراہ دوبئی پہنچے تھے ۔

ذرائع کے مطابق وزیر قانون اور نواز شریف کے درمیان وطن واپسی کے بارے میں گفتگو ہوئی، ملاقات میں نواز شریف کی واپسی پر قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

اعظم نذیر تارڑ نے نواز شریف کو کیسز اور ریلیف پر بریفنگ دی۔

نواز شریف کے سعودی عرب جانے کا فیصلہ عید کے بعد ہی ہوگا کہ وہ سعودیہ جاتے ہیں یا لندن، مگر امکان یہی ہے کہ میاں نواز شریف سعودیہ بھی جائیں گے اور وطن واپسی کے متعلق قانونی معاملات طے پاگئے تو وہ اگلے ماہ لندن سے براستہ قطر یا دبئی وطن واپس پہنچیں گے۔

Nawaz Sharif

Azam Nazeer Tarar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div