Aaj News

منگل, مئ 07, 2024  
29 Shawwal 1445  

9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ، سیف سٹی کیمروں کی فرانزک رپورٹ آگئی

ویڈیو میں ملزم اعجازچوہدری کی موجودگی بھی پائی گئی، رپورٹ
اپ ڈیٹ 27 جون 2023 08:27pm

9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کرنے والے ہجوم کی سیف سٹی کیمروں کی فرانزک رپورٹ سامنے آ گئی۔

9 مئی کے موقع پر جلاؤ گھیراؤ کرنے والے ہجوم کی سیف سٹی کیمروں سے بنی ویڈیوز کی فرانزک رپورٹ سامنے آگئی ہے، جو پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی جانب سے تیار کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ پی ایف ایس اے کو واقعے کی مختلف ویڈیوز موصول ہوئیں، جس میں پرتشدد ہجوم کا لبرٹی چوک سے گرجا چوک تک کا ثبوت مل گیا ہے، اور ملنے والی ویڈیوز میں نظر آنے والے ملزم اعجازچوہدری کی موجودگی بھی پائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ویڈیوز میں گرفتارملزمان کارروائیاں کرتے نظر آرہے ہیں، 4 بج کر57 منٹ پر ہجوم میں شامل افراد ڈنڈوں کے ساتھ شیرپاؤ برج پر پیدل آ رہے ہیں اور 5 بج کر 10منٹ پر موٹرسائیکل سواروں کا ہجوم گرجا چوک میں اکٹھا ہو جاتا ہے، اور 5 بج کر 25 منٹ پر ہجوم مال آف لاہور کے باہر پہنچ جاتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 5 بجکر 35 منٹ سے 6 بجکر 45 منٹ تک ہجوم کے افشاں چوک، فورٹریس اسٹیڈیم چوک، میڈیکل چوک تک پہنچنے کے بھی شواہد مل گئے ہیں۔ 8 بجکر 40 منٹ پر سی ایس ڈی سٹور میں داخل ہونے والے ملزمان کے حوالے سے شواہد مل گئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام ویڈیوزکی یہ تجزیاتی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی، تاکہ ملزمان کو کڑی سزائیں مل سکیں۔

شرپسندوں نے شواہد مٹانے کے لئے ڈیڑھ کروڑ روپے کے کیمرے توڑدیے

واضح رہے کہ 26 مئی کو سیف سٹی نے ٹریفک کنٹرول سائٹس کے نقصان پر رپورٹ حکومت کو بھجوائی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ 9 مئی کو شرپسندوں نے ڈیجیٹل شواہد مٹانے کی کوشش میں تقریباً ڈیڑھ کروڑ مالیت کے آئی پی این وی کیمرے توڑ دیے۔

رپورٹ کے مطابق 25 لاکھ روپے کے آئی پی این وی کیمرے گرجا چوک کے قریب توڑے گئے، 24 لاکھ کا نقصان کینال روڈ زمان پارک کےقریب کیا گیا، جب کہ ماڈل ٹاؤن، جیل روڈ پر ڈیجیٹل سرویلنس کی تنصیبات کو تباہ کیا گیا۔

سیف سٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 53 لاکھ روپے کی ٹریفک کنٹرول سائٹس کو تباہ کیا گیا، میڈیکل چوک سمیت اہم شاہراہوں پر ٹریفک سائٹس کو نقصان پہنچایا گیا اور سیف سٹی کی تنصیبات کے نقصان کا تخمینہ 2 کروڑ لگایا گیا ہے۔

imran khan

PTI protest

pti chairman

pti leaders

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div