Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

پی آئی اے کی تنظیم نو اور اصلاحات کیلئے کمیٹی تشکیل

پی آئی اے خسارے سے نکلے کی استعداد رکھتی ہے، وزیراعظم
شائع 28 جون 2023 04:53pm
فوٹوــ فائل روئٹرز
فوٹوــ فائل روئٹرز

وزیراعظم شہبازشریف نے قومی ایئرلائن پی آئی اے کی تنظیم نو اور اصلاحات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت پی آئی اے کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر سعد رفیق نے پی آئی اے کی بہتری کیلئے مجوزہ روٹ میپ پر بریفنگ دی، اور کہا کہ قومی ایئرلائن کیلئےجہازوں کی تعداد 49 کرنی ہوگی۔

وزیراعظم نے وزیر ہوا بازی کی پی آئی اے سے متعلق کاوشوں کی تعریف کی، اور کہا کہ قومی ایئر لائن خسارے سے نکلے کی استعداد رکھتی ہے، گزشتہ حکومت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کی وجہ سے قومی ائیرلائن نے یورپ اور امریکا کے فضائی راستے گنوا دیئے، ان کی نااہلی کی وجہ سے ادارے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔

وزیراعظم نے مزید کہا ہے کہ گزشتہ حکومت کے نا اہل وزراء نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں، چینی کمپنیوں اور ترک کاروباری افراد کو انتقام کا نشانہ بنایا، پی آئی اے اسی صورت میں ترقی کر سکتا ہے کہ اس کو خالصتاً نفع اور نقصان کی بنیاد پر پیشہ ور انتظامی ماہرین چلائیں، قومی ایئر لائن کو خسارے سے نکالنے کیلئے اصلاحات ناگزیر ہیں۔

وزیراعظم نے پی آئی اے کی تنظیم نو اور اصلاحات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی عید کے بعد قومی ایئرلائن کے حوالے سے تجاویزوسفارشات کابینہ کو پیش کرے گی۔

PIA Flight

PM Shehbaz Sharif

Khawaja Saad Rafique

PAKISTAN INTERNATIONAL AIRLINES (PIA)

Aviation Minister

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div