Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

علی محمد خان 14 روزہ جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

گزشتہ روز علی محمد خان کو رہا ہوتے ہی چھٹی بار گرفتار کیا گیا تھا
شائع 28 جون 2023 05:47pm

عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو 14 روزہ جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ترقیاتی اسکیموں میں غبن کے الزام میں گرفتار سابق وزیر مملکت علی محمد خان کو پولیس نے عدالت میں پیش کیا، ڈیوٹی مجسڑیٹ مردان ذیشان گل نے کیس کی سماعت کی۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا علی محمد خان نے اپنے حلقے میں ترقیاتی اسکیموں کے من پسند ٹھیکیداروں کو زیادہ قیمت پر ٹھیکے الاٹ کیے تھے، مقدمے میں سابق صوبائی وزراء عاطف خان، طفیل انجم اور لوگل گورنمنٹ کے افسران سمیت 15 ملزمان نامزد ہیں۔

تفتیشی افسر نے مؤقف پیش کرتے ہوئے استدعا کی کہ ملزمان نے ٹھیکوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے سرکاری خزانے کو ایک کروڑ 78لاکھ روپے نقصان پہنچایا ہے، عدالت سے درخواست ہے کہ ملزم کو مزید تفتیش کے لئے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کیا جائے۔

سماعت کے دوران وکیل صفائی ندیم شاہ ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، حکومت نے ہائیکورٹ میں تفصیل جمع کی ہے کہ علی محمد خان کے خلاف کوئی کیس نہیں ہے، لیکن گزشتہ روز اُنہیں رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

pti

Ali Muhammad Khan

PTI Leaders arrested

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div