Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری 4 روزہ دورے پر جاپان پہنچ گئے

دورے کے دوران بلاول بھٹو کی جاپانی قیادت سے ملاقات ہوگی
شائع 01 جولائ 2023 04:54pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری 4 روزہ دورے پر جاپان پہنچ گئے۔

وزیرخارجہ 4 روزہ دورے پر جاپان پہنچ گئے، آصفہ بھٹو بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ ہیں۔

دورے کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنے جاپانی ہم منصب یوشیما ساحیاشی اور جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا سے اہم ملاقات کریں گے جبکہ جاپان کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر ٹیکیو اکیبا سے بھی ملاقات ان کے دورے کا حصہ ہوگی۔

ان اہم ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان سیاسی و معاشی تعلقات اور خطے سمیت اہم عالمی امور پر سیر حاصل گفتگو کی جائے گی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو ایشین ڈیولپمنٹ بینک انسٹیٹیوٹ سے بھی خطاب کریں گے۔

اس کے علاوہ وزیر خارجہ اس دورے کے دوران جاپان کے اہم کاروباری اداروں کے سربراہوں سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ جاپانی حکومت سے جاپان میں پاکستانی مین پاور ایکسپورٹ کے حوالے سے بھی گفتگو کی جائے گی اور پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات قائم ہیں اور اہم عالمی امور پر دونوں ممالک کا موقف مشترکہ رہا ہے۔

توقع ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ جاپان سے دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئی گرمجوشی پیدا ہوگی۔

foreign minister

tokyo

Japan

Bilawal Bhutto Zardari

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div