Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

اسلام آباد میں دنیا کی سب سے بڑی برڈ ایوری بنانے کی منظوری

برڈ ایوری دس ایکڑ رقبے پر محیط ہوگی
شائع 04 جولائ 2023 10:17pm

اسلام آباد میں دنیا کی سب سے بڑی برڈ ایوری بنانے کی منظوری دے دی گئی، جو 10 ایکڑ پر محیط ہوگی۔

سی ڈی اے اسلام آباد بورڈ کا اہم اجلاس پوا جس میں متعدد منصوبوں کی منظوری دی گئی، اور اس میں سب سے اہم دنیا کی سب سے بڑی برڈ ایوری بنانے کی منظوری دی گئی، یہ برڈ ایوری 10 ایکڑ رقبے پر محیط ہوگی۔

اجلاس میں کپیٹل اسٹریٹ کے 20 پلاٹس کی بھی منظوری دے دی گئی، جب کہ مالی سال 24-2023 کے بجٹ کی منظوری بھی دی گئی، جس کے مطابق بجٹ کا تخمینہ 150 ارب 94 کروڑ 80 لاکھ روپے ہے۔

بجٹ میں کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اخراجات کا تخمینہ 150 ارب 9 کڑور 50 لاکھ روپے ہوگا، موجودہ بجٹ 85 کروڑ 20 لاکھ روپے کا سرپلس بجٹ ہوگا۔

World's Largest Bird Aviary

Bird Aviary

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div