Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
24 Shawwal 1445  

نوزائیدہ بچے کی لاش ملنے پر کراچی پولیس نے پہلا مقدمہ درج کرلیا

نوزائیدہ بچوں پر مظالم کیخلاف آئی جی سندھ کے احکامات پر عمل شروع
شائع 04 جولائ 2023 11:41pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

نوزائیدہ بچوں کی لاشیں ملنے پر آئی جی سندھ کے احکامات پر عمل شروع ہوگیا، اتحاد ٹائون کی کچرا کنڈی سے نوزائیدہ بچے کی لاش ملنے پر کراچی پولیس نے پہلا مقدمہ درج کرلیا۔

شہر قائد میں نوزائیدہ بچوں پر مظالم کے خلاف آئی جی سندھ کے احکامات پر کارروائی کرتے ہوئے نوزائیدہ بچے کی لاش کچراکنڈی سے ملنے پر اتحاد ٹاؤن پولیس نے پہلا مقدمہ درج کرلیا۔

اتحادٹاؤن تھانے میں اسقاط حمل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اتحاد ٹاؤن پولیس نے پہلا مقدمہ درج کیا ہے اور اس میں ملوث ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی ہے، مقدمے میں اسقاط حمل کی دفعات 328/329 شامل کی گئی ہیں، نومولود بچے کی لاش اتحاد ٹاؤن کی کچرا کنڈی سے برآمد ہوئی، لاش کو قانونی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ نومولود بچے کے ڈی این اے ٹیسٹ سے ملزمان تک رسائی حاصل ہوسکے گی، ڈی این ٹیسٹ سے ملزمان کی شناخت کے بعد انہیں گرفتار کرکے قانونی کارروائی مکمل کی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے صوبے کے ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کو ہدایت جاری کی تھی کہ نامعلوم ملزمان کی جانب سے نومولود بچوں کی لاشوں کو کچرا کنڈیوں میں پھینکا جاتا ہے لیکن ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی، نومولود بچوں کی لاشیں ملنے پر مقدمہ درج کیا جائے۔

karachi

IG Sindh

Sindh Police

Ghulam Nabi Memon

Newborn Baby

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div