Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

اسلامی ممالک کا میڈیا اسلاموفوبیا کیخلاف اپنا کردار کرے، او آئی سی

منافرت، عدم برداشت کی کسی بھی معاشرے میں کوئی گنجائش نہیں، وجدی علی سندھی
شائع 05 جولائ 2023 11:38pm

اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے تمام اسلامی ممالک کے ذرائع ابلاغ سے اپیل کی ہے کہ وہ اسلامو فوبیا کے بارے میں اپنا کردار ادا کرنے سمیت موثر اور فعال انداز سے اسلام کی تعلیمات کا پرچار کریں۔

اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے ہیڈ کوارٹر میں انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر وجدی علی سندھی کی صدارت میں منعقد ہونے والے اجلاس میں اسلامی ممالک کے نمائندوں نے آن لائن شرکت کی۔

اجلاس میں وجدی علی سندھی کا کہنا تھا کہ تمام اسلامی ممالک کا سرکاری اور پرائیویٹ میڈیا ریڈیو اور ٹی وی کے ذریعے اسلاموفوبیا کے خلاف اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اسلامی تعلیمات کو فروغ دے۔

انہوں نے کہا کہ صحافی برداری اور سوشل کے لئے کام کرنے والے تمام افراد اسلامو فوبیا کے محرکات کو اجاگر کریں اور مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر تشدد کے منفی اثرات کے حوالے سے لوگوں کو آگاہ کریں اور بتایا جائے کہ منافرت اورعدم برداشت کی کسی بھی معاشرے میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔

Islamophobia

OIC

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div