Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

ترکیہ: تاخیرسے ائرپورٹ پہنچنے والے دو مسافروں کا رن وے تک پہنچنے کیلئے انوکھا اقدام

جہاز میں داخلے کی اس انوکھی کوشش پر دونوں کو گرفتار کرلیا گیا
شائع 06 جولائ 2023 11:20am
تصویر:اسکرین شاٹ/ العریبیہ
تصویر:اسکرین شاٹ/ العریبیہ

ترکیہ میں صبیحہ ائرپورٹ پر تاخیرسے پہنچنے والے دو مسافروں نے جہاز میں داخل ہونے کی کوششوں سے ہلچل مچادی۔

مسافرجس وقت استنبول کے ائرپورٹ پہنچے تو ڈیپارچر لاؤنج بند ہوچکا تھا، مسافروں کی مطلوبہ پرواز اے 321 این ای او نے تل ابیب کیلئے اڑان بھرنا تھی۔

دونوں نے لاؤنج بند ہوجانے کے باوجود رن وے تک پہنچنے کے لیے ایرو برج کے ذریعے داخل ہوکرطیارے میں سوار ہونے کے ارادے سے چھلانگ لگا دی۔

سوشل میڈیا ویب سائٹس پر ویڈیوز وائرل ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مسافر راہداری سے چند میٹر کی اونچائی سے چھلانگ لگا رہا ہے جبکہ دوسرا مراہداری میں پھنس گیا جسے کھینچ کر نکالا گیا۔

العریبیہ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق دھاوا بولنے والے افراد کا مقصد دیگر مسافروں کو نقصان پہنچانا نہیں تھا بلکہرن وے میں داخل ہونا تھا۔ دونوں مسافر دیر سے پہنچے اور ان کا طیارہ اڑنے والا تھا۔

مسافروں کے اس اچانک اقدام سے افرا تفری کی فضا پیدا ہوگئی جس کے باعث پرواز ایک گھنٹہ تاخیرکا شکارہو ئی۔

ائرپورٹ کے اندر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے صورتحال پر قابو پاتے ہوئے دونوں مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا جب وہ ایسا کرنے کے بعد عملے کو جہاز میں سوار ہونے کی اجازت دینے پر مجبور کررہے تھے۔

turkiye

Sabiha airport

aero bridge

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div