Aaj News

منگل, مئ 21, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

بنوں میں نامعلوم ملزمان نے پولیس کانسٹیبل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

واقعہ تھانہ میراخیل کی حدود حمیدی روڈ پر پیش آیا
شائع 06 جولائ 2023 04:29pm

تھانہ میراخیل کی حدود حمیدی روڈ پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا۔

خیبرپختون خوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت صدیل کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔

حکام نے بتایا کہ واقعہ تھانہ میراخیل کی حدود حمیدی روڈ پر پیش آیا، جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس اہلکار صدیل کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

kp police

rescue 1122

KPK Police

1122