Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

میران شاہ خودکش حملے اور خیبر آپریشن کے شہداء کی نماز جنازہ ادا

شہدا کی تدفین پورے فوجی اعزاز کے ساتھ کی گئی، آئی ایس پی آر
شائع 06 جولائ 2023 06:12pm

خیبر آپریشن کے شہید میجرمیاں عبداللہ شاہ اور میران شاہ خود کش حملے کے شہدا نائب صوبیدار صاحب خان، نائیک محمد ابراہیم اور سپاہی جہانگیرخان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میران شاہ خود کش حملے اور خیبر آپریشن کے شہدا کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقوں میں ادا کردی گئی ہے، اور شہدا کی تدفین پورے فوجی اعزاز کے ساتھ کی گئی ہے۔

میجر میاں عبداللہ شاہ کی نماز جنازہ کوہات، نائب صوبیدار صاحب خان کی میانوالی، نائیک محمد ابراہیم کی ڈیرہ اسماعیل خان اور سپاہی جہانگیر خان کی نماز جنازہ مردان میں ان کے آبائی قصبوں میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں حاضر اور ریٹائرڈ افسران، جوانوں، عزیز و اقارب اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ نائب صوبیدار صاحب خان، نائیک محمد ابراہیم اور سپاہی جہانگیر خان میران شاہ کے قریب خودکش حملے میں شہید ہوئے تھے جبکہ میجر میاں عبداللہ شاہ نے ضلع خیبر میں آپریشن کے دوران شہید ہوئے تھے۔

ترجمان کے مطابق مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں

ISPR

pakistan army

Martyrs of Pakistan Army

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div